استقامتی گروہوں کے خلاف فلسطینی انتظامیہ کی کارروائی تمام ریڈلائنیں پار کرنے کے مترادف: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین

تہران/ ارنا- عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے استقامتی گروہوں کے ارکان کے خلاف ابومازن کی سیکورٹی کے حملوں کو ایک انتہائی خطرناک اقدام اور تمام ریڈلائنوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ نے زور دیکر کہا ہے کہ استقامتی گروہوں کی مسلحانہ مزاحمت جائز ہے اور ان گروہوں کے سپاہی، قانون نہیں توڑ رہے بلکہ فلسطینی عوام کی حمایت کر رہے ہیں۔

اس تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ محمود عباس کی انتظامیہ حالات کو ایک خطرناک کھائی کی طرف کھینچ رہی ہے جس کا نتیجہ خانہ جنگی کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی پولیس اور سیکورٹی ہفتے کی صبح سے جنین کیمپ پر مسلسل حملے کر رہی ہے جس کے نتیجے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .